ابنا: حوزہ علمیہ ایران کے مشہور استاد آیت الله محسن حیدری نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں اس بیان کے ساتہ کہ سلفی و تکفیری اپنے زمانہ کے خوارج ہیں اظہار کیا : خوارج صدر اسلام میں غیر عاقلانہ و غیر منطقی و غیر فکری عمل کے ذریعہ غیر انسانی و وحشیانہ اقدامات میں مشغول تھے جن اقدام میں رسول الله (ص) کے خاندان کا قتل عام اور کربلا کا جانسوز واقعا پیش آیا ۔
تکفیری جاہل لوگ ہیں
خوزستان حوزہ علمیہ کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتہ کہ تکفیری مسلمانوں کا قتل عام خدا کے نام اور قرآن و خدا کی شریعت سے نسبت دیتے ہیں بیان کیا : تکفیری سلفی نا فہم و جاہل لوگ ہیں جن لوگوں کی طرف سے اس طرح کا وحشیانہ اقدام ان کی نادانی و جہالت کی علامت ہے ۔
آیت الله محسن حیدری نے اس تاکید کے ساتہ کہ سلفیوں و تکفیریوں کی کسی بھی طرح کی دینی و اعتقادی بنیاد و اصول نہیں ہے وضاحت کی : ان تکفیریوں نے جو دین اپنے لئے بنائی ہے یہ بناوٹی اور بدعت جیسی ہے ، کوئی بھی شریعت و مذہب اپنے ماننے والوں کو اس طرح کے اقدامات کی رغبت نہیں دلاتا ہے ۔
.......
/169